سورة محمد - آیت 9
ذَٰلِكَ بِأَنَّهُمْ كَرِهُوا مَا أَنزَلَ اللَّهُ فَأَحْبَطَ أَعْمَالَهُمْ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
کیونکہ انہوں نے اس بات کو ناپسند کیا جسے اللہ نے نازل کیا ہے لہٰذا اس نے ان کے اعمال ضائع کر دیے۔
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
کفار کو گمراہ کرنے اور ان کے لئے ہلاکت کے مقدر ہونے کا سبب یہ ہے کہ ﴿ كَرِهُوا مَا أَنزَلَ اللّٰـهُ ﴾ کہ انہیں قرآن سخت ناپسند تھا جو اللہ تعالیٰ نے نازل فرمایا، جسے اللہ تعالیٰ نے بندوں کی بھلائی اور ان کی فلاح کے لئے نازل فرمایا، مگر انہوں نے اسے قبول نہ کیا، بلکہ اسے ناپسند کیا اور اس کے ساتھ بغض رکھا ﴿ فَأَحْبَطَ أَعْمَالَهُمْ ﴾ ” تو اللہ نے ان کے اعمال اکارت کردیے۔ “