سورة الأحقاف - آیت 6

وَإِذَا حُشِرَ النَّاسُ كَانُوا لَهُمْ أَعْدَاءً وَكَانُوا بِعِبَادَتِهِمْ كَافِرِينَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

اور جب سب لوگ جمع کیے جائیں گے تو وہ اپنے پکارنے والوں کے دشمن ہوں گے اور اپنی عبادت کا انکار کریں گے

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿ وَإِذَا حُشِرَ النَّاسُ كَانُوا لَهُمْ أَعْدَاءً ﴾ ” اور جب لوگ جمع کیے جائیں گے تو وہ ان کے دشمن ہوں گے۔“ وہ ایک دوسرے پر لعنت بھجیں گے اور ایک دوسرے سے بیزاری کا اظہار کریں گے﴿ وَكَانُوا بِعِبَادَتِهِمْ كَافِرِينَ ﴾ ” اور وہ ان کی عبادت کا انکار کردیں گے۔ “