سورة الجاثية - آیت 36

فَلِلَّهِ الْحَمْدُ رَبِّ السَّمَاوَاتِ وَرَبِّ الْأَرْضِ رَبِّ الْعَالَمِينَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

پس تمام تعریفیں اللہ ہی کے لیے ہے جو زمین اور آسمانوں کا مالک اور سارے جہان والوں کا پروردگار ہے۔

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿ فَلِلَّـهِ الْحَمْدُ ﴾ ” پس اللہ ہی کے لئے ہر قسم کی حمد ہے۔“ جیسی کہ اس کے جلال اور اس کی عظمت سلطان کے لائق ہے۔ ﴿ رَبِّ السَّمَاوَاتِ وَرَبِّ الْأَرْضِ رَبِّ الْعَالَمِينَ ﴾ ” جو آسمانوں اور زمین کا اور سارے جہانوں کا رب ہے۔“ یعنی تمام مخلوقات کی ربوبیت کے بارے میں وہ لائق حمد و ثناء ہے کہ اس نے ان کو تخلیق کیا ان کی تربیت کی اور انہیں ظاہری اور باطنی نعمتوں سے نوازا۔