سورة الدخان - آیت 20

وَإِنِّي عُذْتُ بِرَبِّي وَرَبِّكُمْ أَن تَرْجُمُونِ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

اور میں اپنے رب اور تمہاررے رب کی پناہ لے چکا ہوں اس سے کہ تم مجھے رجم کرو

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

انہوں نے حضرت موسیٰ علیہ السلام کی تکذیب کی اور ان کو قتل کرنے کا ارادہ کیا۔ حضرت موسیٰ علیہ السلام نے ان کے شر سے اللہ تعالیٰ کی پناہ لیتے ہوئے کہا: ﴿وَإِنِّي عُذْتُ بِرَبِّي وَرَبِّكُمْ أَن تَرْجُمُونِ یعنی میں اس بات سے اپنے اور تمہارے رب کی پناہ مانگتا ہوں کہ تم بدترین طریقے، یعنی رجم کے ذریعے سے مجھے قتل کرو۔