سورة الدخان - آیت 19
وَأَن لَّا تَعْلُوا عَلَى اللَّهِ ۖ إِنِّي آتِيكُم بِسُلْطَانٍ مُّبِينٍ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
اللہ کے مقابلے میں سرکشی نہ کرو میں تمہارے سامنے اپنی نبوت کی واضح نشانی لایا ہوں۔
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿وَأَن لَّا تَعْلُوا عَلَى اللّٰـهِ﴾ ” اور اللہ کے مقابلے میں سرکشی نہ کرو۔“ تکبر و استکبار سے اللہ تعالیٰ کی عبادت سے اپنے آپ کو بلند نہ سمجھو اور اللہ تعالیٰ کے بندوں کے ساتھ تکبر سے پیش نہ آؤ۔ ﴿إِنِّي آتِيكُم بِسُلْطَانٍ مُّبِينٍ﴾ ” بے شک میں تمہارے پاس ایک واضح دلیل لے کر آیا ہوں۔“ اس سے مراد وہ بڑے بڑے معجزات اور وہ زبردست اور ناقابل تردید دلائل ہیں جو حضرت موسیٰ علیہ السلام لے کر تشریف لائے۔