سورة الزخرف - آیت 47
فَلَمَّا جَاءَهُم بِآيَاتِنَا إِذَا هُم مِّنْهَا يَضْحَكُونَ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
جب اس نے ہماری نشانیاں ان کے سامنے پیش کیں تو وہ ہنسنے لگے۔
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿ فَلَمَّا جَاءَهُم بِآيَاتِنَا إِذَا هُم مِّنْهَا يَضْحَكُونَ ﴾ ’’پس جب وہ ان کے پاس ہماری نشانیاں لے کر آئے تو وہ نشانیوں سے مذاق کرنے لگے۔“ یعنی انہوں نے ان آیات کا انکار کر کے ان کو ٹھکرا دیا اور ظلم و تکبر سے ان کا تمسخر اڑایا۔