سورة الزخرف - آیت 8
فَأَهْلَكْنَا أَشَدَّ مِنْهُم بَطْشًا وَمَضَىٰ مَثَلُ الْأَوَّلِينَ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
پھر جو لوگ ان سے کئی گنا زیادہ طاقتور تھے انہیں ہم نے ہلاک کردیا، پچھلی قوموں کی مثالیں گزر چکی ہیں۔
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿ فَأَهْلَكْنَا أَشَدَّ ﴾ ” پس ہم نے انہیں ہلاک کیا جو سخت تھے۔“ ان لوگوں سے ﴿ بَطْشًا ﴾ ” قوت میں۔“ یعنی زمین کے اندر قوت، افعال اور آثار کے لحاظ سے ﴿ وَمَضَىٰ مَثَلُ الْأَوَّلِينَ ﴾ یعنی ان لوگوں کی امثال وخبار گزر چکی ہیں اور ان میں سے بہت سی مثالیں ہم تمہارے سامنے بیان کرچکے ہیں جن میں سامان عبرت اور تکذیب پر زجر و توبیخ ہے۔