سورة الزخرف - آیت 2
وَالْكِتَابِ الْمُبِينِ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
قسم ہے اس کھلی کتاب کی۔
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
یہ قرآن عظیم کی قرآن عظیم پر قسم ہے، اللہ تعالیٰ نے کتاب مبین کی علی الاطلاق قسم کھائی اور متعلق کو ذکر نہیں فرمایا تاکہ یہ اس حقیت پر دلالت کرے کہ یہ دین، دنیا اور آخرت کی ہر اس چیز کو بیان کر کے واضح کرتی ہے جس کی بندوں کو حاجت ہے۔