سورة فصلت - آیت 10

وَجَعَلَ فِيهَا رَوَاسِيَ مِن فَوْقِهَا وَبَارَكَ فِيهَا وَقَدَّرَ فِيهَا أَقْوَاتَهَا فِي أَرْبَعَةِ أَيَّامٍ سَوَاءً لِّلسَّائِلِينَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

اس نے زمین بنانے کے بعد اس پر پہاڑ جما دیے اور اس میں برکتیں رکھ دیں اور زمین میں سب طلب گاروں کے لیے ان کی ضرورت کے مطابق ٹھیک اندازے سے خوراک کا انتظام فرما دیا، یہ سب کام چار دن میں ہو گئے۔

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿ فِي أَرْبَعَةِ أَيَّامٍ سَوَاءً لِّلسَّائِلِينَ﴾ ” چار دن میں، سوال کرنے والوں کے لئے یکساں ہے۔“ یہ اس بارے میں سوال کرنے والوں کے لئے ٹھیک ٹھیک جواب ہے۔ تجھے یہ خبر ایک خبردار ہستی کے سوا کوئی نہیں دے سکتا ہے اور یہ ایسی سچی خبر ہے جس میں کوئی کمی ہے نہ بیشی۔