سورة غافر - آیت 71

إِذِ الْأَغْلَالُ فِي أَعْنَاقِهِمْ وَالسَّلَاسِلُ يُسْحَبُونَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

کہ جب ان کی گردنوں میں طوق ہوں گے اور زنجیریں انکے پاؤں میں ہونگی جن میں جکڑے ہوئے کھولتے پانی میں پھینکے جائیں گے۔

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿وَالسَّلَاسِلُ ﴾ ” اور زنجیریں (ہوں گی) “ جن کے ساتھ ان کو اور ان کے شیاطین کو جکڑ دیا جائے گا۔ ﴿يُسْحَبُونَ فِي الْحَمِيمِ﴾ یعنی سخت کھولتے ہوئے پانی میں ان کو گھسیٹا جائے گا۔