سورة الزمر - آیت 12

وَأُمِرْتُ لِأَنْ أَكُونَ أَوَّلَ الْمُسْلِمِينَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

اور مجھے حکم دیا گیا ہے کہ سب سے پہلے میں خود مسلمان بنوں۔

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿وَأُمِرْتُ لِأَنْ أَكُونَ أَوَّلَ الْمُسْلِمِينَ﴾ ” اور مجھے حکم دیا گیا ہے کہ سب سے پہلے میں خود مسلمان بنوں“ کیونکہ میں مخلوق کے لئے داعی اور ان کے رب کی طرف ان کی راہنمائی کرنے والا ہوں، یہ چیز اس بات کا تقاضا کرتی ہے کہ جس کام کا حکم دیا جائے میں تمام لوگوں سے پہلے اس حکم کی تعمیل کروں اور سب سے پہلے میں اس کے سامنے سرتسلیم خم کروں۔ اس حکم کو بجا لانا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر اور ان لوگوں پر لازم ہے جو آپ کے اتباع کا دعویٰ کرتے ہیں۔ ظاہری اعمال میں اسلام پر عمل کرنا اور ظاہری اور باطنی اعمال میں اللہ کے لئے اخلاص کو مدنظر رکھنا واجب ہے۔