سورة ص - آیت 88
وَلَتَعْلَمُنَّ نَبَأَهُ بَعْدَ حِينٍ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
اور تھوڑی مدت ہی گزرے گی کہ تمہیں اس کا حال معلوم ہوجائے گا۔
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿وَلَتَعْلَمُنَّ نَبَأَهُ﴾ ” اور تم اس کی خبر جان لو گے۔‘‘ یعنی جو اس نے خبر دی ہے ﴿بَعْدَ حِينٍ﴾ ” ایک وقت کے بعد“ اور یہ وہ وقت ہوگا جب ان پر عذاب واقع ہوگا اور تمام اسباب منقطع ہوجائیں گے۔