سورة ص - آیت 78

وَإِنَّ عَلَيْكَ لَعْنَتِي إِلَىٰ يَوْمِ الدِّينِ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

اور تجھ پر قیامت تک میری لعنت برستی رہے گی۔

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿ وَإِنَّ عَلَيْكَ لَعْنَتِي﴾ ” اور تجھ پر میری لعنت ہے“ یعنی میری یہ پھٹکار اور اپنی رحمت سے تجھے دور کرنا ﴿إِلَىٰ يَوْمِ الدِّينِ ﴾ ” قیامت کے دن تک ہے“ یعنی دائمی اور ابدالآباد تک ہے۔