سورة ص - آیت 69
مَا كَانَ لِيَ مِنْ عِلْمٍ بِالْمَلَإِ الْأَعْلَىٰ إِذْ يَخْتَصِمُونَ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
ان سے فرمائیں مجھے اس وقت کی کوئی خبر نہ تھی جب ملاء اعلیٰ میں جھگڑا ہو رہا تھا۔
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
اس لئے فرمایا: ﴿مَا كَانَ لِيَ مِنْ عِلْمٍ بِالْمَلَإِ الْأَعْلَىٰ﴾ ” مجھے ان بلند قدر فرشتوں (کی بات چیت) کا کچھ بھی علم نہیں“﴿إِذْ يَخْتَصِمُونَ ﴾ ”جب وہ جھگڑتے تھے۔‘‘ یعنی اگر اللہ تعالیٰ مجھے باخبر نہ کرے اور میری طرف وحی نہ کرے تو مجھے بلند قدر فرشتوں کے بارے میں کچھ علم نہیں ہوسکتا۔