سورة ص - آیت 47

وَإِنَّهُمْ عِندَنَا لَمِنَ الْمُصْطَفَيْنَ الْأَخْيَارِ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

یقیناً ہمارے ہاں ان کا شمار منتخب نیک اشخاص میں ہے۔

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿ وَإِنَّهُمْ عِندَنَا لَمِنَ الْمُصْطَفَيْنَ ﴾اور یقیناً وہ ہمارے نزدیک منتخب لوگوں میں سےہیں،جنہیں اللہ تعالیٰ نے اپنی بہترین مخلوق میں سے چن لیا۔ ﴿ الْأَخْيَارِ﴾” بہترین لوگ ہیں“ یعنی وہ لوگ اخلاق کریمہ اور صالح کے حامل ہیں۔