سورة ص - آیت 37

وَالشَّيَاطِينَ كُلَّ بَنَّاءٍ وَغَوَّاصٍ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

اور شیاطین کو مسخر کردیا جو اس کے لیے معمار اور غوطہ خورتھے

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

شیاطین آپ کے لیے مسخر کردیے گئے، آپ جو کچھ چاہتے وہ تعمیر کرتے تھے، وہ آپ کے حکم پر سمندر میں غوطہ خوری کرتے اور سمندر کی تہہ سے موتی نکال کر لاتے۔