سورة ص - آیت 13

وَثَمُودُ وَقَوْمُ لُوطٍ وَأَصْحَابُ الْأَيْكَةِ ۚ أُولَٰئِكَ الْأَحْزَابُ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

ثمود اور قوم لوط اور ایکہ والے جھٹلا چکے ہیں وہ لشکر تھے۔

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿وَثَمُودُ﴾ ” اور ثمود“ صالح کی قوم ﴿وَقَوْمُ لُوطٍ وَأَصْحَابُ الْأَيْكَةِ﴾ ” اور قوم لوط اور اصحاب ایکہ‘‘ یعنی گھنے درختوں اور باغات کی مالک قوم، اس سے مراد، حضرت شعیب علیہ السلام کی قوم ہے۔ ﴿أُولَـٰئِكَ الْأَحْزَابُ ﴾ جنہوں نے اپنی طاقت، افرادی قوت اور دنیاوی ساز و سامان کو حق کو نیچا دکھانے کے لئے جمع کیا، مگر یہ سب کچھ ان کے کسی کام نہ آیا۔