سورة الصافات - آیت 157
فَأْتُوا بِكِتَابِكُمْ إِن كُنتُمْ صَادِقِينَ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
اگر تم سچے ہو تو اپنی کتاب لاؤ۔
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿فَأْتُوا بِكِتَابِكُمْ إِن كُنتُمْ صَادِقِينَ﴾ ” اگر تم سچے ہو تو اپنی کتاب پیش کرو۔“ کیونکہ جو کوئی ایسی بات کہتا ہے جس پر کوئی شرعی دلیل قائم نہ کرسکے، وہ جان بوجھ کر جھوٹ بولتا ہے یا بلا دلیل اللہ تعالیٰ کی طرف کوئی بات منسوب کرتا ہے۔