سورة الصافات - آیت 145

فَنَبَذْنَاهُ بِالْعَرَاءِ وَهُوَ سَقِيمٌ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

آخر کار ہم نے اسے بڑی کمزور حالت میں ایک چٹیل زمین پر پھینک دیا

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿فَنَبَذْنَاهُ بِالْعَرَاءِ﴾ یعنی مچھلی نے حضرت یونس علیہ السلام کو ایک چٹیل زمین پر نکال پھینکا (اَلْعَرَاءِ ) سے مراد وہ زمین ہے جو ہر لحاظ سے خالی ہو، بسا اوقات وہاں درخت بھی نہیں ہوتے۔ ﴿وَهُوَ سَقِيمٌ﴾ مچھلی کے پیٹ میں محبوس رہنے کی بنا پر آپ بیمار ہوگئے تھے حتیٰ کہ آپ کی یہ حالت ہوگئی تھی جیسے انڈے سے نکلا ہوا بے بال چوزہ ہو۔