سورة الصافات - آیت 143

فَلَوْلَا أَنَّهُ كَانَ مِنَ الْمُسَبِّحِينَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

اگر وہ ذکر کرنے والوں میں نہ ہوتا۔

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿فَلَوْلَا أَنَّهُ كَانَ مِنَ الْمُسَبِّحِينَ ﴾ یعنی مچھلی کے پیٹ میں جانے سے پہلے اگر حضرت یونس علیہ السلام نے اپنے رب کی نہایت کثرت سے عبادت اور تسبیح و تحمید نہ کی ہوتی اور مچھلی کا لقمہ بن جانے کے بعد، نہایت کثرت سے یہ نہ کہا ہوتا : ﴿ لَّا إِلَـٰهَ إِلَّا أَنتَ سُبْحَانَكَ إِنِّي كُنتُ مِنَ الظَّالِمِينَ ﴾ (الانبیاء :21؍87)” تیرے سوا کوئی لائق عبادت نہیں، تو پاک ہے، بے شک میں ظالموں میں سے ہوں۔“