سورة الصافات - آیت 128
إِلَّا عِبَادَ اللَّهِ الْمُخْلَصِينَ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
سوائے اللہ کے بندوں کے جن کو خالص کرلیا گیا تھا
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿إِلَّا عِبَادَ اللّٰـهِ الْمُخْلَصِينَ﴾ جن کو اللہ تعالیٰ نے اخلاص اور اپنے نبی کی اطاعت سے بہرہ ور کیا، ان کو عذاب میں مبتلا نہیں کیا جائے گا، ان کو اللہ تعالیٰ کی طرف سے بہت بڑے ثواب سے نوازا جائے گا۔