سورة الصافات - آیت 127

فَكَذَّبُوهُ فَإِنَّهُمْ لَمُحْضَرُونَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

بس انہوں نے اسے جھٹلا دیا۔ یقیناً وہ سزا کے لیے پیش کیے جائیں گے۔

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿فَكَذَّبُوهُ ﴾ انہوں نے حضرت الیاس علیہ السلام کی دعوت کو جھٹلایا اور ان کی اطاعت نہ کی، چنانچہ اللہ تعالیٰ نے ان کو و عید سناتے ہوئے فرمایا: ﴿فَإِنَّهُمْ لَمُحْضَرُونَ﴾ یعنی قیامت کے روز انہیں عذاب میں ڈالا جائے گا۔ اللہ تعالیٰ نے یہاں ان کے لئے دنیاوی عذاب کا ذکر نہیں فرمایا۔