سورة الصافات - آیت 104

وَنَادَيْنَاهُ أَن يَا إِبْرَاهِيمُ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

اور ابراہیم نے بیٹے کو پیشانی کے بل لٹا دیا۔

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿وَنَادَيْنَاهُ﴾ یعنی اس انتہائی اضطرابی کیفیت اور دہشت ناک حالت میں، ہم نے ابراہیم علیہ السلام کو آواز دی ﴿أَن يَا إِبْرَاهِيمُ قَدْ صَدَّقْتَ الرُّؤْيَا﴾ ” اے ابراہیم ! تم نے خواب کو سچا کر دکھایا۔“ یعنی آپ نے وہ کچھ کر دکھایا جس کا آپ کو حکم دیا گیا تھا۔ آپ نے اس حکم کی تعمیل پر اپنے نفس کو آمادہ کیا، آپ نے اس حکم کی تعمیل کے لئے تمام اسباب اختیار کر لئے تھے، صرف حضرت اسماعیل علیہ السلام کے گلے پر چھری چلانا باقی رہ گیا تھا۔