سورة الصافات - آیت 56
قَالَ تَاللَّهِ إِن كِدتَّ لَتُرْدِينِ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
اور اسے مخاطب کر کے کہے گا اللہ کی قسم تو مجھے ہلاک کردینے والا تھا۔
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿ قَالَ﴾ یعنی یہ صاحب جنت اس کافر ہم نشین کو ملامت اور اللہ کا شکر کرتے ہوئے کہ اس نے اسے اس کافر کے فریب سے بچایا۔۔۔ کہے گا: ﴿ تَاللّٰـهِ إِن كِدتَّ لَتُرْدِينِ﴾ اللہ کی قسم ! تو نے تو مجھے اپنے مزعومہ شبہات کا شکار کر کے ہلاک ہی کر ڈالا تھا