سورة الصافات - آیت 42

فَوَاكِهُ ۖ وَهُم مُّكْرَمُونَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

ہر طرح کے پھل ہونگے

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿فَوَاكِهُ﴾ یعنی تمام اقسام کے پھل ہوں گے، جن سے نفس لذت حاصل کریں گے، جو اپنے رنگ اور ذائقے میں نہایت مزے دار ہوں گے ﴿ وَهُم مُّكْرَمُونَ ﴾ یعنی ان کی اہانت کی جائے گی نہ ان سے حقارت سے پیش آیا جائے گا بلکہ ان کی عزت، تعظیم اور توقیر کی جائے گی۔ وہ ایک دوسرے کی تکریم کریں گے، مکرم فرشتے ان کی تکریم کریں گے، وہ جنت کے ہر دروازے سے داخل ہوں گے اور بہترین ثواب کے ذریعے سے ان کو خوش آمدید کہا جائے گا۔ سب سے معزز اور باوقار ہستی انہیں اکرام بخشے گی اور انہیں انواع و اقسام کی تکریم سے نوازے گی جس میں قلب و روح اور بدن کے لئے نعمت ہوگی۔