سورة الصافات - آیت 28
قَالُوا إِنَّكُمْ كُنتُمْ تَأْتُونَنَا عَنِ الْيَمِينِ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
پیروی کرنے والے اپنے پیشواؤں سے کہیں گے تم ہمارے پاس سیدھے رخ سے آتے تھے۔
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
متبعین اپنے رؤسا سے کہیں گے : ﴿إِنَّكُمْ كُنتُمْ تَأْتُونَنَا عَنِ الْيَمِينِ﴾ ” تمہیں ہمارے پاس دائیں طرف سے آتے تھے۔“ یعنی تم نے قوت اور جبر کے ساتھ ہمیں گمراہ کیا، اگر تم نہ ہوتے تو ہم ایمان لے آتے۔