سورة الصافات - آیت 20
وَقَالُوا يَا وَيْلَنَا هَٰذَا يَوْمُ الدِّينِ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
اس وقت یہ کہیں گے ہائے ہماری کم بختی یہ تو قیامت کا دن ہے۔
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
اس وقت وہ اپنی ہلاکت اور موت کو پکاریں گے ﴿قَالُوا يَا وَيْلَنَا هَـٰذَا يَوْمُ الدِّينِ﴾ ” اور کہیں گے : ہائے افسوس ! یہی جزا کا دن ہے۔“ یعنی یہ اعمال کی جزا کے لئے یوم حساب ہے۔ وہ ان تمام چیزوں کا اقرار کریں گے جن کا وہ دنیا میں مذاق اڑایا کرتے تھے۔ ان سے کہا جائے گا: