سورة الصافات - آیت 14

وَإِذَا رَأَوْا آيَةً يَسْتَسْخِرُونَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

کوئی نشانی دیکھتے ہیں تو اسے مذاق کرتے ہیں

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

نیز یہ بھی تعجب خیز ہے کہ جب ان کے سامنے ایسے دلائل بیان کئے جاتے ہیں اور ایسی نشانیوں کے ذریعے سے یاد دہانی کروائی جاتی ہے جن کے سامنے بڑے بڑے عقل مند لوگوں کی گردنیں جھک جاتی ہیں تو یہ لوگ ان دلائل اور نشانیوں کا تمسخر اڑاتے ہیں اور ان پر تعجب کا اظہار کرتے ہیں۔