سورة الصافات - آیت 4

إِنَّ إِلَٰهَكُمْ لَوَاحِدٌ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

تمہارا معبود حقیقی بس ایک ہی ہے۔

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿إِنَّ إِلَـٰهَكُمْ لَوَاحِدٌ﴾ ” یقیناً تم سب کا معبود ایک ہی ہے۔“ الوہیت میں اس کا کوئی شریک نہیں، اس لئے خالص اسی سے محبت کرو، صرف اسی سے ڈرو، صرف اسی کو اپنی امیدوں کا محور بناؤ اور عبادات کی تمام اقسام صرف اسی کے لئے مختص کرو۔