سورة يس - آیت 76
فَلَا يَحْزُنكَ قَوْلُهُمْ ۘ إِنَّا نَعْلَمُ مَا يُسِرُّونَ وَمَا يُعْلِنُونَ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
جو باتیں یہ بنا رہے ہیں وہ آپ کو غمگین نہ کریں ہم ان کی چھپی اور ظاہر سب باتوں کو جانتے ہیں۔
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
اے رسول ! جھٹلانے والوں کی باتیں آپ کو غم زدہ نہ کریں۔ یہاں ’’باتوں“ سے مراد وہ باتیں ہے جن پر سیاق آیت دلالت کرتا ہے، یعنی ہر وہ بات جو رسول اور اس کی لائی ہوئی کتاب میں عیب لگاتی ہو۔ یعنی آپ کا دل ان کے غم میں مشغول نہ ہو ﴿إِنَّا نَعْلَمُ مَا يُسِرُّونَ وَمَا يُعْلِنُونَ﴾ ” یہ جو کچھ چھپاتے اور جو کچھ ظاہر کرتے ہیں ہم سب جانتے ہیں“ اس لئے ہم ان کو اپنے علم کے مطابق جزا اور سزا دیں گے ان کی باتیں آپ کو کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتیں۔