سورة يس - آیت 68

وَمَن نُّعَمِّرْهُ نُنَكِّسْهُ فِي الْخَلْقِ ۖ أَفَلَا يَعْقِلُونَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

جس شخص کو ہم لمبی عمر دیتے ہیں اس کی ساخت کو ہم الٹ ہی دیتے ہیں کیا پھر بھی انہیں عقل نہیں آتی

السعدی تفسیر - عبدالرحمن بن ناصر السعدی

آیت 68 (ومن نعمرہ) ” اور ہم جس کو بڑی عمر دیتے ہیں۔“ یعنی بنی آدم میں سے (ننکسہ فی الخلق) یعنی وہ اسی حالت کی طرف لوٹ آتا ہے جس سے ابتدائی کی تھی یعنی، ضعف عقل اور ضعف قوت کی طرف (افلا یعقلون) ” کیا وہ سمجھتے نہیں۔“ آدمی ہر لحاظ سے ناقص ہے پس انہیں چاہئے کہ وہ اپنی قوت اور عقل کا تدارک کریں اور انہیں اپنے رب کی اطاعت میں استعمال کریں۔