سورة يس - آیت 53
إِن كَانَتْ إِلَّا صَيْحَةً وَاحِدَةً فَإِذَا هُمْ جَمِيعٌ لَّدَيْنَا مُحْضَرُونَ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
یہ صرف زور دار آواز ہوگی اور سب کے سب ہمارے سامنے پیش کردیے جائیں گے۔
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿إِن كَانَتْ﴾ ” نہیں ہوگا“ اہل قبور کا اپنی قبروں سے اٹھنا ﴿إِلَّا صَيْحَةً وَاحِدَةً﴾ ” مگر ایک ہی زور کی چنگھاڑ“ اسرافیل صور پھونکیں گے اور تمام مردے جی اٹھیں گے ﴿فَإِذَا هُمْ جَمِيعٌ لَّدَيْنَا مُحْضَرُونَ﴾ اولین و آخرین اور جن و انس سب ہمارے سامنے حاضر کئے جائیں گے تاکہ ان کے اعمال کا حساب لیا جائے۔