سورة يس - آیت 50
فَلَا يَسْتَطِيعُونَ تَوْصِيَةً وَلَا إِلَىٰ أَهْلِهِمْ يَرْجِعُونَ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
اور اس وقت نہ یہ وصیت کرسکیں گے اور نہ اپنے گھروں کو پلٹ سکیں گے۔
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿فَلَا يَسْتَطِيعُونَ تَوْصِيَةً﴾ وہ تھوڑی یا زیادہ کسی قسم کی وصیت نہ کرسکیں گے۔ ﴿وَلَا إِلَىٰ أَهْلِهِمْ يَرْجِعُونَ ﴾ ” اور نہ وہ اپنے گھروں کو لوٹ ہی سکیں گے۔ “