سورة يس - آیت 48

وَيَقُولُونَ مَتَىٰ هَٰذَا الْوَعْدُ إِن كُنتُمْ صَادِقِينَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

یہ لوگ کہتے ہیں کہ اگر تم سچے ہو تو بتاؤ قیامت کب آئے۔

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿وَيَقُولُونَ ﴾ ” وہ تکذیب کرتے اور عذاب کے لئے جلدی مچاتے ہوئے کہتے ہیں ﴿مَتَىٰ هَـٰذَا الْوَعْدُ إِن كُنتُمْ صَادِقِينَ﴾ ” یہ وعدہ کب پورا ہوگا اگر تم سچے ہو۔ “