سورة فاطر - آیت 17

وَمَا ذَٰلِكَ عَلَى اللَّهِ بِعَزِيزٍ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

ایسا کرنا اللہ کے لیے مشکل نہیں ہے۔

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿وَمَا ذٰلِكَ عَلَى اللّٰـهِ بِعَزِيزٍ ﴾ ” اور یہ اللہ کو کچھ مشکل نہیں۔“ یعنی کوئی چیز اللہ تعالیٰ کے قبضہ قدرت سے باہر نہیں اور کوئی ہستی اسے عاجز نہیں کرسکتی۔ اس کے بعد آنے والی آیت کریمہ آخری معنی پر دلالت کرتی ہے، یعنی ﴿وَلَا تَزِرُ وَازِرَةٌ وِزْرَ أُخْرَىٰ﴾ قیامت کے دن ہر شخص کو اس کے اعمال کا بدلہ دیا جائے گا اور کوئی شخص کسی دوسرے شخص کا بوجھ نہیں اٹھائے گا۔