سورة سبأ - آیت 53
وَقَدْ كَفَرُوا بِهِ مِن قَبْلُ ۖ وَيَقْذِفُونَ بِالْغَيْبِ مِن مَّكَانٍ بَعِيدٍ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
یہ اس سے پہلے کفر کرچکے تھے اور بلا وجہ دور دور کی کوڑیاں لایا کرتے تھے
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
لیکن ﴿كَفَرُوا بِهِ مِن قَبْلُ وَيَقْذِفُونَ﴾ ” اس سے پہلے تو انہوں نے اس سے کفر کیا تھا اور وہ پھینکتے تھے (تیر تکے)”﴿ بِالْغَيْبِ مِن مَّكَانٍ بَعِيدٍ﴾ ” دور دراز سے بن دیکھے ہی“ اپنے باطل اندازوں کے ذریعے سے تاکہ اس طرح وہ حق کو سرنگوں کریں۔ مگر وہ ایسا کرنے میں کامیاب نہیں ہوں گے جس طرح بہت دور سے تیر اندازی کرنے والے کا تیر صحیح نشانے پر نہیں پڑ سکتا اسی طرح یہ بہت محال ہے کہ باطل حق کو مغلوب کرسکے یا اس کو روک سکے۔ حق کی غفلت کے وقت باطل ایک مرتبہ حملہ آور ہوتا ہے مگر جب حق سامنے آ کر باطل کا مقابلہ کرتا ہے تو وہ اس کا قلع قمع کردیتا ہے۔