سورة سبأ - آیت 38

وَالَّذِينَ يَسْعَوْنَ فِي آيَاتِنَا مُعَاجِزِينَ أُولَٰئِكَ فِي الْعَذَابِ مُحْضَرُونَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

رہے وہ لوگ جو ہماری آیات کو نیچا دکھانے کی کوشش کرتے ہیں وہ عذاب میں مبتلا ہوں گے۔

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

رہے وہ لوگ جو ہمیں اور ہمارے رسولوں کو عاجز اور بے بس بنانے اور ان کو جھٹلانے کے لئے بھاگ دوڑ کرتے ہیں تو ﴿أُولَـٰئِكَ فِي الْعَذَابِ مُحْضَرُونَ﴾ ” وہ عذاب میں حاضر کئے جائیں گے۔“ جہنم کے فرشتے انہیں جہنم میں دھکیل دیں گے اور انہیں جن ہستیوں پر بھروسہ تھا وہ انہیں کوئی فائدہ نہیں پہنچا سکیں گی۔