سورة سبأ - آیت 30

قُل لَّكُم مِّيعَادُ يَوْمٍ لَّا تَسْتَأْخِرُونَ عَنْهُ سَاعَةً وَلَا تَسْتَقْدِمُونَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

فرما دیں کہ تمہارے لیے ایک ایسا دن مقرر ہے جس کے آنے میں نہ تم گھڑی بھر کی تاخیر کرسکتے ہو اور نہ اسے ایک گھڑی پہلے لا سکتے ہو

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿قُل ﴾ ” کہہ دیجیے :“ ان کو اس عذاب کے وقوع کی خبر دیتے ہوئے جس میں کوئی شک نہیں ﴿لَّكُم مِّيعَادُ يَوْمٍ لَّا تَسْتَأْخِرُونَ عَنْهُ سَاعَةً وَلَا تَسْتَقْدِمُونَ ﴾ ” تم سے ایک دن کا وعدہ ہے جس سے ایک گھڑی پیچھے رہو گے نہ آگے بڑھو گے۔“ تو اس دن سے ڈرو اور اس کے لئے تیار کرو۔