سورة العنكبوت - آیت 66
لِيَكْفُرُوا بِمَا آتَيْنَاهُمْ وَلِيَتَمَتَّعُوا ۖ فَسَوْفَ يَعْلَمُونَ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
تاکہ اللہ کی دی ہوئی نجات پر اس کی ناشکری کریں اور مزے لوٹیں۔ عنقریب انہیں معلوم ہوجائے گا۔
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿فَسَوْفَ يَعْلَمُونَ ﴾ ” عنقریب ان کو معلوم ہوجائے گا۔“ جب وہ اس دنیا سے آخرت کی طرف منتقل ہوں گے اس وقت انہیں معلوم ہوگا کہ شدت غم اور دردناک عذاب کیا ہے۔