سورة العنكبوت - آیت 39

وَقَارُونَ وَفِرْعَوْنَ وَهَامَانَ ۖ وَلَقَدْ جَاءَهُم مُّوسَىٰ بِالْبَيِّنَاتِ فَاسْتَكْبَرُوا فِي الْأَرْضِ وَمَا كَانُوا سَابِقِينَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

اور قارون وفرعون وہامان کو ہم نے ہلاک کیا موسیٰ ان کے پاس واضح دلائل لے کر آئے تھے مگر وہ زمین میں متکبر ہوچکے تھے حالانکہ وہ اللہ کی گرفت سے بچ نکلنے والے نہ تھے

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿ وَمَا كَانُوا سَابِقِينَ ﴾ وہ اللہ سے بھاگ کر کہیں جا نہ سکے اور انہیں اپنے آپ کو اللہ تعالیٰ کے سپرد کرنا پڑا۔