سورة العنكبوت - آیت 32

قَالَ إِنَّ فِيهَا لُوطًا ۚ قَالُوا نَحْنُ أَعْلَمُ بِمَن فِيهَا ۖ لَنُنَجِّيَنَّهُ وَأَهْلَهُ إِلَّا امْرَأَتَهُ كَانَتْ مِنَ الْغَابِرِينَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

ابراہیم نے فرمایا کہ وہاں تو لوط ہے انہوں نے کہا ہم اچھی طرح جانتے ہیں کہ وہاں کون کون ہے ہم لوط اور اس کے گھر والوں کو بچا لیں گے اس کی بیوی پیچھے رہ جانے والوں میں ہوگی

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

لوط علیہ السلام کے پاس جانے سے قبل یہ فرشتے ابراہیم علیہ السلام کے پاس سے گزرے انہوں نے آپ کو اسحاق کی اور اس کے بعد یعقوب کی خوشخبری دی۔ حضرت ابراہیم علیہ السلام نے ان سے پوچھا کہ ان کا کہاں کا ارادہ ہے انہوں نے کہا کہ وہ قوم لوط کو ہلاک کرنے کے لئے آئے ہیں۔ فرشتوں نے جواب دیا ﴿ لَنُنَجِّيَنَّهُ وَأَهْلَهُ إِلَّا امْرَأَتَهُ كَانَتْ مِنَ الْغَابِرِينَ ﴾ “ ہم ان کو اور ان کے گھر والوں کو بچا لیں گے بجزان کی بیوی کے وہ پیچھے ہنے والوں میں ہوگی۔“