سورة العنكبوت - آیت 7

وَالَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ لَنُكَفِّرَنَّ عَنْهُمْ سَيِّئَاتِهِمْ وَلَنَجْزِيَنَّهُمْ أَحْسَنَ الَّذِي كَانُوا يَعْمَلُونَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

جو لوگ ایمان لائے اور نیک اعمال کیے ہم ان کی برائیاں ان سے دور کردیں گے اور ان کے بہترین اعمال کی انہیں جزا دیں گے

السعدی تفسیر - عبدالرحمن بن ناصر السعدی

(7) یعنی وہ لوگ جن کو اللہ تعالیٰ نے ایمان اور عمل صالح سے نوازا، وہ ان کے گناہوں کو ختم کر دے گا کیونکہ نیکیاں برائیوں کو مٹا دیتی ہیں ” اور ہم ان کو ان کے اعمال کا بہت اچھا صلہ دیں گے۔“ اس سے مراد اعمال خیر ہیں، مثلا واجبات و مستحباب وغیرہ اور یہ بندے کے بہترین اعمال ہیں کیونکہ بندہ مباح کام بھی کرتا ہے۔