سورة النمل - آیت 89

مَن جَاءَ بِالْحَسَنَةِ فَلَهُ خَيْرٌ مِّنْهَا وَهُم مِّن فَزَعٍ يَوْمَئِذٍ آمِنُونَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

” جو شخص بھلائی لے کر آئے گا وہ اس کا بہتر صلہ پائے گا اور یہ لوگ قیامت کی گھبراہٹ سے محفوظ ہوں گے۔

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

پھر اللہ تعالیٰ نے اس جزا کی کیفیت بیان کرتے ہوئے فرمایا : ﴿مَن جَاءَ بِالْحَسَنَةِ﴾ ” جو شخص نیکی لے کر آئے گا۔“ یہ اسم جنس ہے جو تمام قسم کی قولی، فعلی اور قلبی نیکیوں کو شامل ہے ﴿فَلَهُ خَيْرٌ مِّنْهَا﴾ ” تو اس کے لئے اس سے بہتر ہے۔“ یہ کمترین تفصیل ہے۔ [مصنف رحمۃ اللہ علیہ نے اس مقام پرسبقت قلم سے سورۃ الانعام کی آیت﴿فله عشرامثالھا﴾کی تفسیرکردی ہے۔] ﴿وَهُم مِّن فَزَعٍ يَوْمَئِذٍ آمِنُونَ﴾ یعنی وہ ان تمام امور سے مامون اور مصؤن ہوں گے جن سے مخلوق گھبراہٹ اور خوف میں مبتلا ہوگی اگرچہ وہ بھی ان کے ساتھ گھبرارہے ہوں گے۔