سورة الشعراء - آیت 218
الَّذِي يَرَاكَ حِينَ تَقُومُ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
وہ آپ کو دیکھ رہا ہوتا ہے جب آپ اٹھتے ہیں۔
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿ الَّذِي يَرَاكَ حِينَ تَقُومُ وَتَقَلُّبَكَ فِي السَّاجِدِينَ ﴾ وہ آپ کو، اس عظیم عبادت میں، جو نماز ہے، جب آپ قیام اور رکوع و سجود میں مصروف ہوتے ہیں دیکھ رہا ہوتا ہے۔ یہاں اللہ تعالیٰ نے خاص طور پر نماز کا ذکر اس لئے کیا ہے کہ نماز فضل و شرف کی حامل ہے نیز جو کوئی استحضار کے ساتھ نماز پڑھتا ہے وہ اپنے رب کے قریب ہوجاتا ہے اور اسے خشوع و تذلل حاصل ہوتا ہے اور وہ اسے کی تکمیل کرتا ہے۔ نماز کی تکمیل ہی سے تمام اعمال کی تکمیل ہوتی ہے اور نماز ہی کے ذریعے سے دیگر تمام امور پر اللہ تعالیٰ سے اعانت طلب کی جاتی ہے۔