سورة الشعراء - آیت 205
أَفَرَأَيْتَ إِن مَّتَّعْنَاهُمْ سِنِينَ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
آپ نے غور نہیں کیا اگر ہم انہیں کئی سال تک عیش کرنے کی مہلت دے دیں۔
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿ أَفَرَأَيْتَ إِن مَّتَّعْنَاهُمْ سِنِينَ﴾” بھلا دیکھو تو اگر ہم ان کربرسوں فائدے دیتے رہیں۔“ یعنی کیا آپ نے کچھ غور کیا کہ اگر ہم ان پر جلدی عذاب نازل نہ کریں اور ان کو چند سالوں کے لئے مہلت دے دیں اور یہ دنیا سے فائدہ اٹھائیں۔