سورة الشعراء - آیت 201
لَا يُؤْمِنُونَ بِهِ حَتَّىٰ يَرَوُا الْعَذَابَ الْأَلِيمَ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
وہ اس پر ایمان نہیں لائیں گے یہاں تک کہ عذاب الیم نہ دیکھ لیں۔“ (٢٠١)
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
یہ ان کے ظلم اور ان کے جرائم کے سبب سے ہے۔ اس لئے ﴿ لَا يُؤْمِنُونَ بِهِ حَتَّىٰ يَرَوُا الْعَذَابَ الْأَلِيمَ﴾ ” یہ لوگ اس پر اس وقت تک ایمان نہیں لائیں گے جب تک کہ( اپنی تکذیب کی پاداش میں) درد ناک عذاب نہیں دیکھ لیتے۔“