سورة الشعراء - آیت 200
كَذَٰلِكَ سَلَكْنَاهُ فِي قُلُوبِ الْمُجْرِمِينَ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
اسی طرح ہم نے اس کو مجرموں کے دلوں میں داخل کیا ہے۔ (٢٠٠)
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
اس لئے فرمایا : ﴿ كَذٰلِكَ سَلَكْنَاهُ فِي قُلُوبِ الْمُجْرِمِينَ ﴾ ہم نے مجرموں کے دلوں میں اس (تکذیب) کو اسی طرح داخل کردیا ہے جیسے سوئی کے ناکے میں دھاگہ داخلہ ہوتا ہے۔ تکذیب ان کے دلوں میں رچ بس کر ان کا وصف بن گئی ہے۔