سورة الشعراء - آیت 190
إِنَّ فِي ذَٰلِكَ لَآيَةً ۖ وَمَا كَانَ أَكْثَرُهُم مُّؤْمِنِينَ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
یقیناً اس میں عبرت ہے مگر ان میں سے اکثر ماننے والے نہیں۔
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿إِنَّ فِي ذَٰلِكَ لَآيَةً﴾ ’’اس میں ایک نشانی ہے“ جو حضرت شعیب علیہ السلام کی صداقت، آپ کی دعوت کے صحیح ہونے اور آپ کی قوم نے جو آپ کا رد کیا اس کے باطل ہونے پر دلالت کرتی ہے۔ ﴿وَمَا كَانَ أَكْثَرُهُم مُّؤْمِنِينَ﴾ ان میں اکثر لوگ آیات و معجزات کا مشاہدہ کرلینے کے بعد بھی ایمان نہ لائے۔ کیونکہ ان میں کوئی پاکیزگی ہے نہ ان کے پاس کوئی بھلائی ہے : ﴿وَمَا أَكْثَرُ النَّاسِ وَلَوْ حَرَصْتَ بِمُؤْمِنِينَ﴾(یوسف : 12؍103) ” خواہ آپ کتنی ہی خواہش کیوں نہ کریں مگر اکثر لوگ ایمان نہیں لائیں گے۔ “