سورة الشعراء - آیت 177

إِذْ قَالَ لَهُمْ شُعَيْبٌ أَلَا تَتَّقُونَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

یاد کرو جب شعیب نے ان سے کہا کیا تم ڈرتے نہیں ہو؟

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿إِذْ قَالَ لَهُمْ شُعَيْبٌ أَلَا تَتَّقُونَ ﴾ ” جب شعیب نے انہیں کہا، تم ڈرتے کیوں نہیں؟“ یعنی اللہ تعالیٰ سے کہ تم کفر اور معاصی کو چھوڑدو جو اللہ تعالیٰ کی ناراضی کا باعث بنتے ہیں۔