سورة الشعراء - آیت 170

فَنَجَّيْنَاهُ وَأَهْلَهُ أَجْمَعِينَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

ہم نے لوط اور اس کے اہل وعیال کو بچالیا۔ (١٧٠)

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿ فَنَجَّيْنَاهُ وَأَهْلَهُ أَجْمَعِينَ إِلَّا عَجُوزًا فِي الْغَابِرِينَ﴾ ” پس ہم نے ان کو اور ان کے سب سب گھر والوں کو نجات دی مگر ایک بڑھیا کہ پیچھے رہ گئی۔“ یعنی یہ عورت ان لوگوں میں رہ گئی جن پر اللہ تعالیٰ کا عذاب نازل ہوا اور یہ عورت لوط علیہ السلام کی بیوی تھی۔